: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کیپ ٹاؤن،10مارچ(ایجنسی) آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے میں یہاں جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میں چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی. جنوبی افریقہ نے ہاشم آملہ کے ناٹ آؤٹ 97 رنز کی بدولت چار وکٹ پر 178 رن کا مضبوط اسکور کھڑا کیا.
آسٹریلیا نے چار گیند باقی رہتے چار وکٹ پر 181 رنز بنا کر جیت درج کر لی. عثمان خواجہ (33) اور شین واٹسن (42) نے پہلے وکٹ کے لئے 8.2 اوور میں 76 رنز جوڑ کر ٹیم کو شاندار شروعات دلائی. کپتان سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر نے تیسرے وکٹ کے لئے 79 رن جوڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا. سمتھ نے 44 جبکہ وارنر نے 33 رنز بنائے.